Twitter response:

نثار احمد : ریڈ فاﺅنڈیشن

بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم
معزز مہمانانِ گرامی، ڈاکٹراعجازحسن قریشی صاحب، منو بھائی، بابو نذیر احمد،شاہد احمد شیخ و دیگر مہما نانِ گرامی السلام علیکم:

علم حاصل کرنے والے اور علم سے محروم رہ جانے والے برابر نہیں ہو سکتے اسلام آباد سے ریڈ فا
نڈیشن کے چیئرمین جناب محمود صاحب کے حکم پر میں حاضر ہوا ہوں۔محمود صاحب نے خود آنا تھا چونکہ آج کے دن بورڈآف ٹرسٹی کا اجلاس تھا اس لیے وہ خود تشریف نہ لا سکے۔یہاں آنے کا مقصد ہی یہی تھا کہ ان کوششوں کے ساتھ تعاون اور یک جہتی کا اظہار کیا جائے کہ جو ملک کے اندر تعلیم کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں خواہ وہ دور دراز دیہات سے تعلق رکھنے والے چوہدری صادق کر رہے ہوں جو اس گاں کے اندر ایک انقلاب کی علامت ہیں۔تعلیمی انقلاب کی علامت ہیں جس کو حقیقی معنوں میں جہادِ اکبر کے علمبردار کہہ سکتے ہیں۔اس طرح کی کوششیں دور دراز علاقوں کے اندر ریڈ فانڈیشن کی جانب سے کی جارہی ہوں تو یقیناان کے ساتھ اظہا رِ یکجہتی کرنا ضروری ہوتا ہے ۔

میں محترم چوہدری صادق صاحب کو مباکباد پیش کرتا ہوں کہ اتنے دور دراز علاقوں میں اپنی محبت کی بنیاد پر ورنہ خود یہ گلشن راوی ، لاہور میں ایک پوش علاقے میں جہاں تمام بنیادی سہولتیں میسر ہوں کو چھوڑ کر ان کے اندر جو جذبہ جاگاوہ صرف اپنے گاں کے لیے جاگا۔اگر پاکستان کے ہر گاں میں چوہدری صادق جیسے لوگ مل جائیں تو پورے ملک کے اندر ایک تبدیلی برپا کر دیں۔اور یقینی بات یہی ہے کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ ، خوشحالی کا راستہ،پاکستان کے استحکام کا راستہ صرف اور صرف تعلیم سے ہی ممکن ہے ۔ریڈ فانڈیشن کی کوششیں ہوں یا کوشش سکول کی کوششیں ہوں۔منو بھائی اور ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی کی قیادت میں اور ریڈ فانڈیشن کی سرپرستی کرنے والے ارشاد احمد حقانی کی قیادت میں انشاءاللہ پورے ملک کے اندر تعلیمی تبدیلی کا باعث بنیں گی اور ہم سب ایک دوسرے کا دست تعاون بن کر آگے بڑہیں گے۔

انشاءاللہ