Twitter response:

منو بھائی

معزز خواتین وحضرات میں مبارکباد پیش کرتا ہوں چوہدری صادق کوکہ ان کی کوششیں،ان کی یہ ہمت اور ان کا یہ جذبہ ہمارے سامنے ہے کہ کوشش سکول کامیابی سے چل رہا ہے اور انشاءاللہ ان کی کوششوں سے اور بہت سارے لوگوں کو ہمت اور جرات پیدا ہوگی جو اس طرح کے ادارے قائم کر کے اپنے اپنے علاقے میں جہالت اور پسماندگی دور کرنے میں مدد دیں اور لوگوں کا تعاون حاصل کریں۔
چوہدری صادق نے اپنے جذبے سے،اپنے شوق سے لوگوں کی توجہ حاصل کی اور میرے جیسے لوگوں کی۔ڈاکٹر صاحب اور بابو نذیر جیسے لوگوں کی توجہ حاصل کی اور دوسرے اداروں نے اس میں حصہ لیا۔چونکہ یہ کام اتنا بڑا ہے کہ جہالت کو دور کرنا،پسماندگی کو دور کرنا اتنا بڑا کام ہے کہ کوئی اکیلا آدمی نہیں کر سکتا۔ صرف حکومت بھی نہیں کر سکتی۔یہ کام جو ہم ایک دوسرے کی مدد کر کے کر سکتے ہیں وہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔
کوئی غیر ملک بھی نہیں کر سکتا۔کوئی امریکہ پاکستان کی مدد نہیں کر سکتا جب تک پاکستان کے لوگ ،پاکستان کے غریب لوگ اپنے ملک کا اپنے لوگوں کا خیال نہ کریں۔کسی ملک میں بھی ترقی نہیں ہو سکتی جب تک اس ملک کے لوگوں کے جذبے بیدار نہ ہوں اور میں مبارکباد پیش کرتا ہوں چوہدری صادق کو اور مجھے خوشی ہوتی ہے کہ کسی حد تک میرا بھی تعلق بنتا ہے جس طرح ہمارے ساتھ ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی اور بابو نذیر احمد بھی شامل ہیں اور ان کی محبت ،ان کا خلوص ،ان کی دعائیں۔ان کا تعاون اسی طرح چلتا رہا تو انشاءاللہ اور بھی موقع نکلیں گے اور بھی مدداور تعاون کی بنیادیں فراہم ہوں گی اور ملک کے غریب لوگ پڑھے لکھیں گے اور ملک انشاءاللہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔