Twitter response:

لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ

larkio-ki-taleem

لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا چاہیے ، منو بھائی

خیرات میں دی گئی 70ارب روپے کی رقم پیشہ ور لوگوں کو ملنے سے ضائع ہو جاتی ہے ۔
قلعہ دیدار سنگھ میں کوشش سکول کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے مقررین کا خطاب
گوجرانوالہ (وقائع نگار) دنیا میں سب سے بڑی عبادت جانداروں کو انسان بنانا ہے ، جو تعلیم کے بغیر ممکن نہیں اور جو لوگ یہ عبادت کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف کالم نگار منو بھائی نے قلعہ دیدار سنگھ کے نواحی علاقہ ’نواں پنڈ‘ میں کوشش سکول کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر مجلس اُردو ڈائجسٹ لاہور ڈاکٹر عجاز حسن قریشی، ڈائریکٹر ڈیزائن انٹر فلوکمیونیکشن پرائیوٹ لمیٹیڈ اکمل چیمہ، جاوید اقبال کارٹونسٹ، کرنل اسلم، جنرل سیکٹری فیڈریشن آف سوشل سروسز گلشن راوی ولی الرحمن، سرپرست کوشش سکول چوہدری محمد صادق اور عبید اللہ چوہدری نے بھی خطاب کیا، منو بھائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے دیہی علاقوں میں لڑکے اور لڑکیوں کی تعلیم کی طرف توجہ نہ دی جاتی ہے۔ ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دینا ہو گی ہمارے جذبوں اور خواہشوں کی تکمیل نیک لوگوں کے موجودگی کے باعث ہو رہی ہے اُنہوں نے کہا کے 70ارب روپے خیرات میں دیے جاتے ہیں۔ آدھے پیسے پروفیشنل لوگوں کو مل جاتے ہیں جو ضائع ہونے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کے لوگوں کی ایک تنظیم نے شیخوپورہ اور لاہور کی جیلوں میں قید بچوں کو تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ چوہدری محمد صادق سرپرست کو شش سکول علاقہ کا سرسید بن گیا ہے۔ ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی نے کہا کے محمد صادق جیسے لوگ رت بدلتے ہیں ہماری تنظیم کاروان علم فانڈیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم کوشش سکول کے تمام اخراجات خود برداشت کریں گے اساتذہ کی تنخواہ طالب علموں کے کپڑے کتابیں اور دیگر ضروریات فانڈیشن مہیا کرے گی انہوں نے کہا کے وہ ایک پالیسی کا اعلان کرنا چاہتے ہیں جس کا سلوگن ’تعلیم دلا غربت مٹا‘ ہوگا۔ نواں پنڈ کو بطور ماڈل ویلیج انتخاب کیا جائے گا۔ کوشش سکول کے سرپرست چوہدری محمد صادق نے کہا ہے کہ14 مرلہ اراضی کو ذاتی سکول کے لیے وقف کیا اور عالمی یوم خواندگی کے موقع پر 8 دسمبر 2003 کو عملی طور پر سکول کا آغاز کر دیا۔فی الوقت سکول میں 117 بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں تقریب میں  سکول میں زیر تعلیم طلباء ان کے والدین اور اہل علاقہ کے معزیزین کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔

24مئی 2005روزنامہ ایکسپریس لاہور