Twitter response:

کوشش سکول کی پہلی سالگرہ

Pehli-salgirah

گوجرانوالہ میں کوشش سکول کی پہلی سالگرہ منائی گئی

علم کو عام کرتے ہوئے تبدیلی لارہے ہیں، تعلیم مکمل کرنے والوں کو روزگار دینگے ، ڈاکٹراعجازحسن قریشی
بچوں کو ووکیشنل تربیت فراہم کرنے کیلئے ورکشاپ قائم کی جائے گی، یونس اُپل
زرمبادلہ کے اعدادوشمار گاں میں سڑک اور سکول نہ بنواسکے ، چوہدری صادق و دیگر کا خطاب
گوجرانوالہ (وقائع نگار) اعجاز حسن قریشی جنرل سیکرٹری کاروان علم فانڈیشن  نے کہا ہے کہ ہم کوشش سکول نواں پنڈ میں علم کو عام کرتے ہوئے تبدیلی لارہے ہیں ہم سلوگن،تعلیم دلا غربت مٹا، کے تحت کام کررہے ہیں وہ یہاں نواں پنڈ قلعہ دیدار سنگھ میں کارواں علم فانڈیشن لاہور کے زیر اہتمام چلنے والے ادارہ کوشش سکول میں عالمی یوم خواندگی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب کررہے تھے اس موقع پر منو بھائی، چودھری محمد صادق، عبیداللہ چودھری، ڈاکٹر جاوید یونس اپل، ڈائریکٹر پاکستان فانڈیشن انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ثمرہ یوسف، عمر شریف، میڈیم ثریا نمائندہ عورت فانڈیشن نے خطاب کیا اعجاز حسن قریشی صاحب نے کہا کہ کوشش سکول میں خواتین اور مساجد میں مرد حضرات کیلئے بندوبست کیا جارہا ہے تعلیم مکمل کرنے والوں کو مویشی، سلائی مشین اور دیگر روزگار کے ذرائع مہیا کیے جائیں گے۔ منو بھائی نے کہا کہ تعلیم جانور کو انسان بنانے میں مدد دیتی ہے ہمارے ملک میں تعلیم کے شعبہ پر خرچ ہونے والی رقم بھوٹان اور نیپال جیسے کم آبادی والے ملکوں سے بھی کم ہے جو کہ افسوس ناک صورتحال ہے اس میں پاکستانی بچوں کا قصور نہیں انہوں نے کہا کہ لاہور جیل میں 150اورشیخوپورہ میں 200 خواتین قیدیوں کو تعلیم مہیا کی جارہی ہے ڈاکٹر جاوید یونس اپل نے کہا کہ ملک میں انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی اشد ضرورت ہے ہم ورک شاپ قائم کریں گے جس کے ذریعے ان بچوں کو ووکیشنل تربیت فراہم کی جائے گی یہ لوگ تر بیت حاصل کر کے جو پروڈکشن تیار کریں گے اس کو ہم فروخت کریں گے سکول کے سرپرست چوہدری محمد صادق نے کہا کہ
کو شش سکول کا اجراء 8 ستمبر 2003 کو ہوا یوم خواندگی کے موقع پر کوشش سکول کی پہلی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 12اکتوبر 1999 کو انڈکس پوائنٹ 1300 کے قریب تھا اب انڈکس پوائنٹ 5300 سے تجاوز کر گیا زر مبادلہ کے ذخائر 12ارب ڈالر ہو گئے ہیں لیکن یہ سب اعدادوشمار گاں میں ایک پرائمری سکول اور سڑک نہ بنوا سکے ۔

9ستمبر 2004 روزنامہ ایکسپریس لاہور