Twitter response:

تعارف

کوشش سکول کا تعارف

کوشش سکول غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر نے والے،غریب بچے اور بچیوں کے لیے مفت تعلیم فراہم کرنے کا ادارہ جو کہ اندرون وبیرون ملک مقیم مخیر خواتین و حضرات کے تعاون سے اندھیروں میں اجالے کی کوشش میں مصروف ہے ۔یہ ادارہ 8ستمبر 2003ئ(یوم خواندگی)سے،نواں پنڈ قلعہ دیدار سنگھ ،ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں مفت تعلیم فراہم کر رہا ہے ۔ اس کے بانی چوہدری محمد صادق نے اپنے جذبے سے اس خواب کو حقیقت میں بدل ڈالا اور آج اس ادارے میں 223بچے نہ صرف مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں بلکہ دوسرے گاں آنے جانے کے لیے مفت کنوینس کی سہولت کا فائدہ اُٹھا رہے ہیں ۔
آئیں ہم سب مل کر ان کی زندگی بدل دیں۔