Twitter response:

بابو نذیر احمد: لنگ فنگ چائینیز ریسٹورنٹ

السلام علیکم! بچو میں بھی آپ کی طرح ایک گاں کا رہنے والا ہوں میری عمر اس وقت 75 سال کی ہے ۔انڈیا سے میں مائی گریڈ ہو کر آیا تھا میں جانتا ہوں۔ میرے علم میں ہے کہ پہلے زمانے میں جو پی ایچ ڈی، انجینئرز اور ڈاکٹرز ہوتے تھے وہ گاں
کی سٹریٹ لائٹ میں پڑھ کر کامیاب زندگی بنا چکے ہیں ۔ بے شمار ڈاکٹرز اور انجینئرز جو بیرون ملک کامیاب زندگی گزار رہے ہیں ان کا تعلق گاں سے ہی ہے۔

جیسا کہ میرے بھائی نے کہا کہ ان بچوں میں اتنا بڑا ٹیلنٹ ہے اور میں بھی یہ کہتا ہوں کہ ان بچوں میں واقعی ہی کسی قسم کی کمی نہیں ہے۔یہ بچوں کی کوشش ہے چوہدری صادق نے ان بچوں کو ایک پلیٹ فارم دے دیا ہے اس پلیٹ فارم سے بچوں کو جو مستفید ہونا ہے وہ انہوں نے کوشش سکول کے ذریعے پیدا کر دی ہے ۔ اب ان بچوں کی مرضی ہے کے یہ بچے محنت کریں اور محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی ۔میں زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہوں لیکن میں اپنی محنت اور مشقت سے یہاں تک پہنچاں ہوں ۔کسی کا سہارا نہیں ہے ان بچوں کی آپ سب مل جل کر مدد کر رہے ہیں ۔ اور یہ بچے بہت آگے جا سکتے ہیں ۔ اللہ تعالٰی زندگی دے مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ چوہدری صادق کا جو جذبہ ہے اور ان کی یہ ہمت ہے کہ بڑے کٹھن راستے سے یہ یہاں تک آتے ہیں۔میں تو ایک دفعہ ہی آکر حیران ہو گیا ہوں کہ یہاں پہنچنا آسان نہیں ہے ۔تو چوہدری صادق کو میں مبارکباد دیتا ہوں اور با قی سب لوگوں کو جنہوں نے چوہدری صادق صاحب کی اس کاوش میں ان کا ساتھ دیا اور ان کی ہمت بڑھائی منو بھائی اور با قی لوگوں کا میں احسان مند ہوں کہ منو بھائی کے ذریعے ہی میں چوہدری صاحب تک پہنچا اور میری خواہش اور کوشش ہوگی کہ آپ کے بچے جو کوشش سکول سے پڑھ کر نکلیں اپنے گاں کا نام روشن کریں۔

ابھی چوہدری صادق کی زبانی پانچویں چھٹی کلاس تک کا ذکر آیا ہے ۔ اگر کوئی بچہ میٹرک کر کے آگے نکلتا ہے تو زندگی کا تو کوئی بھروسہ نہیں ہے لیکن اگر کوئی بچہ ذہین نکلتا ہے تو ہم اس کا ساتھ دیں گے اور میں چوہدری صاحب سے کہوں گا کہ وہ اس کی اچھی تعلیم کے لیے بندو بست کریں۔پاکستان میں اللہ تعالٰی نے لوگوں کو اتنی دولت دی ہوئی ہے لیکن دولت مند دولت کو لے کر بیٹھ گئے ہیں ساتھ لے جانے کے لیے یہ دولت ساتھ لے جانے والی چیز نہیں ہے ۔یہ خرچ کرنے والی چیز ہے۔جو آدمی اسے خرچ کرے گا وہ فائدے میں رہے گا ۔ اور میں آج سے چوہدری صا حب سے وعدہ کر تا ہوں کہ اگر میری زندگی رہی تو میں چوہدری صاحب کے ساتھ چلتا رہوں گا۔

انشاءاللہ